Book - حدیث 1000

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ صُفُوفِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وعَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا»

ترجمہ Book - حدیث 1000

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: عورتوں کی صفیں سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’عورتوں کی بہترین صفیں آخری ہیں۔ اور سب سے نکمی( کم ثواب والی) صفیں پہلی ہیں۔ اور مردوں کی بہترین صفیں پہلی ہیں اور سب سے نکمی صفیں آخری ہیں۔ ‘‘
تشریح : 1۔بہترین صف سے مراد وہ صف ہے۔جس میں ثواب سب سے زیادہ ہے۔اور سب سے نکمی صف سے مراد وہ صف ہے۔جس میں ثواب سب سے کم ہے۔تاہم ثواب اس میں بھی موجود ہے2۔عورتوں کی پچھلی صفوں کے افضل ہونے کی حکمت یہ ہے کہ وہ مردوں کے اختلاط سے دور ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے عورت کا گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ 1۔بہترین صف سے مراد وہ صف ہے۔جس میں ثواب سب سے زیادہ ہے۔اور سب سے نکمی صف سے مراد وہ صف ہے۔جس میں ثواب سب سے کم ہے۔تاہم ثواب اس میں بھی موجود ہے2۔عورتوں کی پچھلی صفوں کے افضل ہونے کی حکمت یہ ہے کہ وہ مردوں کے اختلاط سے دور ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے عورت کا گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔