بلوغ المرام - حدیث 994

كِتَابُ الْجِنَايَاتِ بَابُ الْجِنَايَاتِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَحِلُّ قَتْلُ مُسْلِمٍ إِلَّا فِي إِحْدَى ثَلَاثِ خِصَالٍ: زَانٍ مُحْصَنٌ فَيُرْجَمُ، وَرَجُلٌ يَقْتُلُ مُسْلِمًا مُتَعَمِّدًا فَيُقْتَلُ، وَرَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ الْإِسْلَامِ فَيُحَارِبُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَيُقْتَلُ، أَوْ يُصْلَبُ، أَوْ يُنْفَى مِنَ الْأَرْضِ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 994

کتاب: جرائم سے متعلق احکام و مسائل باب: جرائم سے متعلق احکام و مسائل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین صورتوں میں سے کسی ایک کے سوا کسی مسلمان آدمی کا قتل حلال و جائز نہیں: شادی شدہ زانی‘ اسے سنگسار کیا جائے گا۔ (دوسرا) وہ آدمی جو عمداً کسی مسلمان کو قتل کرے‘ اسے قتل کیا جائے گا۔ اور (تیسرا) وہ آدمی جو دائرۂ اسلام سے خارج ہو جائے اور اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی شروع کر دے‘ اسے قتل کیا جائے گا یا سولی دی جائے گی یا جلا وطن کیا جائے گا۔‘‘ (اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الحدود، باب الحكم فيمن ارتد، حديث:4353، والنسائي، تحريم الدم، حديث:4021، والحاكم:4 /367.