بلوغ المرام - حدیث 991

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْحَضَانَةِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَلْيُنَاوِلْهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.

ترجمہ - حدیث 991

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: اولاد کی پرورش کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے تو اگر وہ اس خادم کو اپنے ساتھ (کھانے کے لیے ) نہ بٹھائے تو اسے ایک یا دو لقمے ضرور دے دے۔‘‘ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)
تخریج : أخرجه البخاري، الأطعمة، باب الأكل مع الخادم، حديث:5460، ومسلم، الأيمان، باب إطعام المملوك مما يأكل...، حديث:1663.