بلوغ المرام - حدیث 990

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْحَضَانَةِ صحيح وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَضَى فِي ابْنَةِ حَمْزَةَ لِخَالَتِهَا، وَقَالَ: ((الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ. وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ: مِنْ حَدِيثِ عَلَيٍّ فَقَالَ: وَالْجَارِيَةُ عِنْدَ خَالَتِهَا، فَإِنَّ الْخَالَةَ وَالِدَةٌ.

ترجمہ - حدیث 990

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: اولاد کی پرورش کا بیان حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا فیصلہ اس کی خالہ کے حق میں کیا اور فرمایا: ’’خالہ بمنزلہ ماں کے ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور احمد نے اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لڑکی اپنی خالہ کے پاس ہوگی کیونکہ خالہ ماں ہے۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري، الصلح، باب كيف يكتب: هذا ما صالح فلان بن فلان...، حديث:2698، وحديث على: أخرجه أحمد: لم أجده، وأبوداود، الطلاق، حديث:2278.