كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النَّفَقَاتِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْيَدِ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَيَبْدَأُ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ)). تَقُولُ الْمَرْأَةُ: أَطْعِمْنِي، أَوْ طَلِّقْنِي. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نفقات کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔ تم میں سے ہر کوئی ان سے (خرچ کی) ابتدا کرے جن کی وہ کفالت کرتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ بیوی کہنے لگے کہ مجھے نان و نفقہ دو یا طلاق دو۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خاوند اگر بیوی کا خرچہ دیدہ و دانستہ پورا نہ کرے تو بیوی شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہوگی۔
تخریج :
أخرجه الدارقطني:3 /296، 297 واللفظ مركب، وفتح الباري:9 /501، أصله في صحيح البخاري، النفقات، حديث:5355، وقوله: تقول المرأة:...، مدرج من كلام أبي هريرة رضي الله عنه.
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خاوند اگر بیوی کا خرچہ دیدہ و دانستہ پورا نہ کرے تو بیوی شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہوگی۔