بلوغ المرام - حدیث 980

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النَّفَقَاتِ صحيح وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ. وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ بِلَفْظِ: ((أَنْ يَحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ)).

ترجمہ - حدیث 980

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نفقات کا بیان حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ جن کے رزق و اخراجات کا وہ ذمہ دار اور کفیل ہو‘ انھیں ضائع کر دے۔‘‘ (اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ اور یہی روایت مسلم میں ان الفاظ سے ہے: ’’(آدمی کے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ) وہ جن کی روزی کا مالک ہے ان کی روزی روک لے۔‘‘
تخریج : أخرجه مسلم، الزكاة، باب فضل النفقة على العيال والمملوك...، حديث:996، والنسائي في الكبرٰى:5 /374، حديث:9177، وأبوداود، الزكاة، حديث:1692.