كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النَّفَقَاتِ صحيح وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا حَقُّ زَوْجَةِ أَحَدِنَا عَلَيْهِ? قَالَ: ((أَنْ تُطْعِمَهَا إِذَا طَعِمْتَ، وَتَكْسُوَهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ، وَلَا تَضْرِبِ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحْ…])). الْحَدِيثُ. وتَقَدَّمَ فِي عِشْرَةِ النِّسَاءِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نفقات کا بیان
حضرت حکیم بن معاویہ قشیری‘ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ انھوں نے فرمایا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے کسی پر اس کی اہلیہ کا کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’(وہ حق) یہ ہے کہ جب خود کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ۔ جب خود پہنو تو اسے بھی پہناؤ اور اس کے منہ پر نہ مارو اور اسے برا بھلا نہ کہو۔‘‘ (یہ ایک لمبی حدیث ہے۔ اور باب عشرۃ النساء میں (۸۷۲ کے تحت) گزر چکی ہے۔)
تخریج : تقدم، حديث:872.