كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّضَاعِ ضعيف وَعَنْ زِيَادِ السَّهْمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ تُسْتَرْضَعَ الْحَمْقَى. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَلَيْسَتْ لِزِيَادٍ صُحْبَةٌ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: رضاعت کا بیان
زیاد سہمی سے مروی ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احمق عورت سے دودھ پلوانے سے منع فرمایا ہے۔ (اسے ابوداود نے بیان کیا ہے اور یہ مرسل ہے کیونکہ زیاد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [زیاد سہمی] تقریب التہذیب میں ہے کہ یہ تیسرے طبقے کا آدمی ہے اور مجہول ہے۔ مرسل حدیث بیان کرتا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا آزاد کردہ غلام ہے۔ صاحب اسد الغابہ (ابن اثیر) اور صاحب استیعاب (ابن عبدالبر) نے اس کا ذکر صحابہ میں نہیں کیا۔
تخریج :
[إسناده ضعيف، ومرسل] أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:207، وزاد: "فإن العين يشبه" وفيه هشام بن إسماعيل المكي وهو مجهول.