كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّضَاعِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا رَضَاعَ إِلَّا مَا أَنْشَزَ الْعَظْمَ، وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: رضاعت کا بیان
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرے اور گوشت پیدا کرے۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے اور دلائل کی رو سے انھی کی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۷ /۱۸۶‘ ۱۸۸) 2. یہ حدیث دلیل ہے کہ وہی رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے جو دو سال کی عمر کے دوران میں ہو‘ اس لیے کہ بچہ اسی دودھ سے نشوونما پاتا ہے‘ اس کی ہڈیاں اسی سے مضبوط اور قوی ہوتی ہیں اور اسی سے اس کا گوشت بنتا ہے۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، النكاح، باب في رضاعة الكبير، حديث:2059، أبوموسىٰ الهلالي وأبوه مجهولان.