بلوغ المرام - حدیث 969

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّضَاعِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أُرِيدُ عَلَى ابْنَةِ حَمْزَةَ. فَقَالَ: ((إِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي; إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ وَيَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 969

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: رضاعت کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کر نے پر آمادہ کیا گیاتو آپ نے فرمایا: ’’وہ میرے لیے حلال نہیں‘ اس لیے کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔ اور جو چیز نسب کی وجہ سے حرام ہو وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہوتی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، النكاح، باب "وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم"، حديث:5100، ومسلم، الرضاع، باب تحريم ابنة الأخ من الرضاعة، حديث:1447.