بلوغ المرام - حدیث 968
كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّضَاعِ صحيح وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ فِيمَا أُنْزِلُ فِي الْقُرْآنِ: عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَهِيَ فِيمَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ترجمہ - حدیث 968
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: رضاعت کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ قرآن میں جو حکم نازل ہوا تھا وہ دس یقینی رضعات تھے جن سے حرمت ثابت ہوتی تھی‘ پھر وہ (دس رضعات) پانچ یقینی رضعات کے ساتھ منسوخ کر دیے گئے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو قرآن میں ان کی قراء ت کی جاتی تھی۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم، الرضاع، باب التحريم بخمس رضعات، حديث:1452.