كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّضَاعِ صحيح وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُكُنَّ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: رضاعت کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’غور کر لیا کرو کہ تمھارے بھائی کون ہیں؟ کیونکہ رضاعت وہی معتبر ہے جو بھوک کی بنا پر ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
اس حدیث میں ایک قصے کی طرف اشارہ ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے ۔ اس وقت میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا۔ یہ بات آپ کی طبع مبارک پر گراں گزری اور میں نے چہرۂ انور پر ناراضی کے آثار دیکھ کر کہا: اے اللہ کے رسول ! یہ تو میرا رضاعی بھائی ہے۔ یہ سن کر آپ نے فرمایا: ’’غور سے دیکھ لیا کرو کہ تمھارے بھائی کون ہیں؟ … الخ۔‘‘
تخریج :
أخرجه البخاري، النكاح ، باب من قال لا رضاع بعد حولين...، حديث:5102، 2647، ومسلم، الرضاع، باب إنما الرضاعة من المجاعة، حديث:1455.