بلوغ المرام - حدیث 960

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْعِدَّةِ وَالْإِحْدَادِ وَالاِستِبرَاءِ وَغَيرِ ذَالِكَ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَبِيتَنَّ رَجُلٌ عِنْدَ امْرَأَةٍ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَاكِحًا، أَوْ ذَا مَحْرَمٍ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 960

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: عدت‘ سوگ اور استبرائے رحم وغیرہ کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے‘ الا یہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث کی رو سے کسی اجنبی عورت کے پاس خلوت و تنہائی میں رہنا حرام ہے۔ محرم کے پاس رہنے میں کوئی حرج نہیں۔ محرم اسے کہتے ہیں جس سے کسی صورت میں‘ کسی وقت نکاح درست اور جائز نہ ہو۔
تخریج : أخرجه مسلم، السلام، باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها، حديث:2171. اس حدیث کی رو سے کسی اجنبی عورت کے پاس خلوت و تنہائی میں رہنا حرام ہے۔ محرم کے پاس رہنے میں کوئی حرج نہیں۔ محرم اسے کہتے ہیں جس سے کسی صورت میں‘ کسی وقت نکاح درست اور جائز نہ ہو۔