بلوغ المرام - حدیث 96

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْغُسْلِ وَحُكْمِ الْجُنُبِ صحيح وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ; أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ - وَهِيَ امْرَأَةُ أَبِي طَلْحَةَ - قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، فَهَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ الْغُسْلُ إِذَا احْتَلَمَتْ? قَالَ: ((نَعَمْ. إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ)). الْحَدِيثَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 96

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: غسل اور جنبی کے حکم کا بیان حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے حیا نہیں کرتا تو بتائیں کیا عورت کو جب احتلام ہو جائے تو اس پر بھی غسل فرض ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں! جب وہ پانی دیکھے۔‘‘ (بخاری ومسلم)
تشریح : راویٔ حدیث: [حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا ] ان کا نام رمیصاء یا غمیصاء بنت ملحان تھا۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔ فاضلہ و عالمہ خاتون تھیں۔ مالک بن نصر کی زوجیت میں تھیں۔ یہ مسلمان ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے خاوند کے سامنے اسلام پیش کیاتو وہ اسی وجہ سے ناراض ہو کر شام کی طرف بھاگ گیا اور فوت ہوگیا۔ مالک بن نصر کی وفات کے بعد ابوطلحہ نے ان کو پیغام نکاح دیا۔ ابوطلحہ ابھی مشرک تھے۔ ام سلیم نے شرط پیش کی کہ اسلام قبول کر لو تو میں تمھارے ساتھ نکاح کر لوں گی۔ اس شرط کو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے قبول کیا اور مسلمان ہوگئے تو ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان سے نکاح کر لیا۔ ان کے بہت زیادہ فضائل و مناقب ہیں۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري، الغسل، باب إذا احتلمت المرأة، حديث:282، وانظر، حديث:130، ومسلم، الحيض، باب وجوب الغسل على المرأة بخروج المني منها، حديث:313. راویٔ حدیث: [حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا ] ان کا نام رمیصاء یا غمیصاء بنت ملحان تھا۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔ فاضلہ و عالمہ خاتون تھیں۔ مالک بن نصر کی زوجیت میں تھیں۔ یہ مسلمان ہوگئیں۔ انھوں نے اپنے خاوند کے سامنے اسلام پیش کیاتو وہ اسی وجہ سے ناراض ہو کر شام کی طرف بھاگ گیا اور فوت ہوگیا۔ مالک بن نصر کی وفات کے بعد ابوطلحہ نے ان کو پیغام نکاح دیا۔ ابوطلحہ ابھی مشرک تھے۔ ام سلیم نے شرط پیش کی کہ اسلام قبول کر لو تو میں تمھارے ساتھ نکاح کر لوں گی۔ اس شرط کو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے قبول کیا اور مسلمان ہوگئے تو ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان سے نکاح کر لیا۔ ان کے بہت زیادہ فضائل و مناقب ہیں۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔