كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْعِدَّةِ وَالْإِحْدَادِ وَالاِستِبرَاءِ وَغَيرِ ذَالِكَ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ. وَأَخْرَجَهُ مَرْفُوعًا وَضَعَّفَهُ. وَأَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ: مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ، وَخَالَفُوهُ، فَاتَّفَقُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عدت‘ سوگ اور استبرائے رحم وغیرہ کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لونڈی کی طلاق دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں۔ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور انھوں نے اسے مرفوع بھی بیان کیا ہے مگر اسے ضعیف کہا ہے‘ نیز اس روایت کو امام ابوداود‘ ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان کیا ہے۔ اورحاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر دوسرے محدثین نے ان کی مخالفت کی ہے‘ وہ اس کے ضعیف ہونے پر متفق ہیں۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:4 /38 وقال: "تفردبه عمر بن شبيب مرفوعًا وكان ضعيفًا" وعطية العوفي ضعيف مدلس وعنعن، وحديث عائشة: أخرجه أبوداود، الطلاق، حديث:2189، والترمذي، الطلاق واللعان، حديث:1182 (مظاهر بن أسلم ضعيف).