كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْعِدَّةِ وَالْإِحْدَادِ وَالاِستِبرَاءِ وَغَيرِ ذَالِكَ صحيح وَعَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ ابْنَتِي مَاتَ عَنْهَا زَوْجُهَا، وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنَهَا، أَفَنَكْحُلُهَا? قَالَ: ((لَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عدت‘ سوگ اور استبرائے رحم وغیرہ کا بیان
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میری بیٹی کا شوہر وفات پا گیا ہے اور وہ آشوب چشم میں مبتلا ہوگئی ہے۔ کیا ہم اس کی آنکھوں میں سرمہ لگا دیں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
یہ حدیث دلیل ہے کہ سوگ منانے والی عورت کے لیے سرمے کا استعمال حرام ہے جبکہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے فتویٰ پوچھا تو انھوں نے کہا: رات کے وقت لگا لو اور دن کے وقت اسے دھو ڈالو جیسا کہ موطا امام مالک وغیرہ میں ہے۔ (الموطأ للإمام مالک‘ الطلاق‘ باب ماجاء في الإحداد) اور ابوداود کے الفاظ ہیں: ’’پس تو رات کو سرمہ لگا لے اور دن میں اسے دھو ڈال۔‘‘ (سنن أبي داود‘ الطلاق‘ حدیث: ۲۳۰۵) اس سے معلوم ہوا کہ رات کے وقت سرمہ لگانا جائز ہے بشرطیکہ اس کی ضرورت ہو‘ تاہم اس کا ترک کرنا اولیٰ ہے۔ سرمے کی ممانعت کا سبب یہ ہے کہ یہ خوبصورتی کا موجب ہے‘ لہٰذا اگر سرمہ سفید ہو جس میں زینت بھی نہ ہو تو دن کے اوقات میں بھی اسے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الطلاق، باب تحد المتوفي عنها أربعة أشهر وعشرًا، حديث:5336، ومسلم، الطلاق، باب وجوب الإحداد....، حديث:1488.