بلوغ المرام - حدیث 95

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْغُسْلِ وَحُكْمِ الْجُنُبِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ، ثُمَّ جَهَدَهَا، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ مُسْلِمٌ: ((وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ)).

ترجمہ - حدیث 95

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: غسل اور جنبی کے حکم کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی شخص عورت کی چار شاخوں کے درمیان بیٹھ جائے‘ پھر اس میں کوشش کرے تو اس پر غسل واجب ہوگیا۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور مسلم نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’خواہ انزال نہ ہو۔‘‘
تشریح : 1. مرد کا عضو مخصوص جب عورت کی شرم گاہ میں داخل ہو جائے خواہ حشفہ ہی غائب ہو ایسی صورت میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔ 2. خلفائے اربعہ اور ائمۂ اربعہ کے علاوہ اکثر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الغسل، باب إذاالتقى الختانان، حديث:291، ومسلم، الحيض، باب نسخ الماء من الماء ووجوب الغسل بالتقاء الختانين، حديث:348. 1. مرد کا عضو مخصوص جب عورت کی شرم گاہ میں داخل ہو جائے خواہ حشفہ ہی غائب ہو ایسی صورت میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔ 2. خلفائے اربعہ اور ائمۂ اربعہ کے علاوہ اکثر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔