بلوغ المرام - حدیث 94

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْغُسْلِ وَحُكْمِ الْجُنُبِ صحيح عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ.

ترجمہ - حدیث 94

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: غسل اور جنبی کے حکم کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پانی کا استعمال خروج پانی سے ہے۔‘‘ (جب تک منی کا خروج نہ ہو اس وقت تک غسل واجب نہیں ہوتا۔) (اسے مسلم نے روایت کیا ہے اور اصل روایت بخاری میں ہے۔)
تشریح : 1. جمہور علماء کے نزدیک یہ حدیث احتلام کے بارے میں ہے ‘ جماع سے اس کا تعلق نہیں۔ 2.حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلام کے آغاز میں یہ حکم بھی تھا کہ جماع سے اس وقت غسل فرض ہوتا ہے جب انزال ہو لیکن کچھ مدت بعد یہ حکم منسوخ ہوگیا۔ 3. قاضی ابن العربی نے کہا ہے کہ اس مسئلے میں تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ مرد و عورت کے اعضائے مخصوص ایک دوسرے سے مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے‘ خواہ انزال نہ ہو۔
تخریج : أخرجه مسلم، اليحض، باب إنما الماء من الماء، حديث:343 واللفظ له، والبخاري، الوضوء، باب من لم يرالوضوءإلا من المخرجين من القبل والدبر، حديث:180. 1. جمہور علماء کے نزدیک یہ حدیث احتلام کے بارے میں ہے ‘ جماع سے اس کا تعلق نہیں۔ 2.حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلام کے آغاز میں یہ حکم بھی تھا کہ جماع سے اس وقت غسل فرض ہوتا ہے جب انزال ہو لیکن کچھ مدت بعد یہ حکم منسوخ ہوگیا۔ 3. قاضی ابن العربی نے کہا ہے کہ اس مسئلے میں تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ مرد و عورت کے اعضائے مخصوص ایک دوسرے سے مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے‘ خواہ انزال نہ ہو۔