بلوغ المرام - حدیث 938
كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ اللِّعَانِ صحيح وَعَنِ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَبْصِرُوهَا، فَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَبْيَضَ سَبِطًا فَهُوَ لِزَوْجِهَا، وَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَكْحَلَ جَعْدًا، فَهُوَ الَّذِي رَمَاهَا بِهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
ترجمہ - حدیث 938
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: لعان کا بیان
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت پر نظر رکھو‘ اگر اس نے سفید رنگ کا‘ سیدھے بالوں والا بچہ جنم دیا تو وہ اس کے شوہر کا ہے۔ اور اگر اس نے ایسا بچہ جنم دیا جس کی آنکھیں سرمگیں اور بال گھنگھریالے ہوں تو پھر وہ بچہ اس کا ہوگا جس کے متعلق شوہر نے اس پر تہمت لگائی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري: لم أجده، ومسلم، اللعان، حديث:1496.