كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ اللِّعَانِ صحيح عَنِ اِبْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَأَلَ فُلَانٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ أَنْ لَوْ وَجَدَ أَحَدُنَا اِمْرَأَتَهُ عَلَى فَاحِشَةٍ، كَيْفَ يَصْنَعُ؟ إِنْ تَكَلَّمَ تَكَلَّمَ بِأَمْرٍ عَظِيمٍ، وَإِنْ سَكَتَ سَكَتَ عَلَى مِثْلِ ذَلِكَ! فَلَمْ يُجِبْهُ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ أَتَاهُ، فَقَالَ: إِنَّ الَّذِي سَأَلْتُكَ عَنْهُ قَدِ ابْتُلِيتُ بِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ الْآيَاتِ فِي سُورَةِ النُّورِ، فَتَلَاهُنَّ عَلَيْهِ وَوَعَظَهُ وَذَكَّرَهُ، وَأَخْبَرَهُ أَنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الْآخِرَةِ. قَالَ: لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا كَذَبْتُ عَلَيْهَا، ثُمَّ دَعَاهَا النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَوَعَظَهَا كَذَلِكَ، قَالَتْ: لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنَّهُ لَكَاذِبٌ، فَبَدَأَ بِالرَّجُلِ، فَشَهِدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ، ثُمَّ ثَنَّى بِالْمَرْأَةِ، ثُمَّ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: لعان کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فلاں شخص نے سوال کیا: اے اللہ کے رسول !بتائیے اگر ہم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کو برائی کی حالت میں پائے تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اسے دوسروں سے بیان کرتا ہے تو یہ نہایت قبیح فعل ہے اور اگر خاموش رہتا ہے تو یہ بھی نہایت مشکل کام ہے۔ آپ نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔ پھر جب بعد میں وہ آیا تو اس نے کہا کہ تحقیق جو کچھ میں نے آپ سے پوچھا ہے‘ میں خود ہی اس میں مبتلا ہوا ہوں‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ نور کی آیات نازل فرمائیں۔ آپ نے وہ آیات اس کے سامنے پڑھیں اور اسے نصیحت فرمائی اور اللہ کی سزا یاد کرائی اور اسے متنبہ کیا کہ دنیا کی سزا آخرت کے عذاب سے بہت ہلکی ہے۔ اس نے کہا: نہیں‘ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں نے اس پر الزام نہیں لگایا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور اسے بھی اسی طرح نصیحت فرمائی۔ اس نے بھی کہا: نہیں اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! یقینا یہ جھوٹا ہے۔ پھر آپ نے اس مرد سے آغاز فرمایا۔ اس نے اللہ کی چار قسمیں کھائیں ‘پھر آپ نے عورت سے بھی قسمیں لیں‘ پھر دونوں کے درمیان تفریق کردی۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ )
تخریج : أخرجه مسلم، اللعان، حديث:1493.