بلوغ المرام - حدیث 912

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْقَسْمِ صحيح وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا، خَرَجَ بِهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 912

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: بیویوں میں باری کی تقسیم کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے‘ چنانچہ جس بیوی کے نام قرعہ نکلتا اسے ساتھ لے جاتے۔(بخاری و مسلم)
تشریح : اس حدیث سے کسی مبہم معاملے کے تصفیے کے لیے قرعہ اندازی کا ثبوت ملتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الهبة، باب هبة المرأة لغير زوجها.....، حديث:2593، ومسلم، التوبة، باب في حديث الإفك.....، حديث:2770. اس حدیث سے کسی مبہم معاملے کے تصفیے کے لیے قرعہ اندازی کا ثبوت ملتا ہے۔