بلوغ المرام - حدیث 902

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ حسن وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ، فَقَالَ: ((كُلُوا مِنْ جَوَانِبِهَا، وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ وَسَطِهَا، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي وَسَطِهَا)). رَوَاهُ الْأَرْبَعَةُ، وَهَذَا لَفْظُ النَّسَائِيِّ، وَسَنَدُهُ صَحِيحٌ

ترجمہ - حدیث 902

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’پیالے کے اطراف سے کھاؤ‘ اس کے درمیان سے نہ کھاؤ‘ اس لیے کہ اس کے درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب في الأكل من أعلى الصحفة، حديث:3772، والترمذي، الأطعمة، حديث:1805، وابن ماجه، الأطعمة، حديث:3277، والنسائي في الكبرٰى:4 /175، حديث:6762.