بلوغ المرام - حدیث 901

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ صحيح وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا غُلَامُ! سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

ترجمہ - حدیث 901

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کا بیان حضرت عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’اے بچے! بِسْمِ اللّٰہ پڑھو ‘اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : معلوم ہوا کہ کھانا ہمیشہ بسم اللّٰہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھانا چاہیے‘ البتہ اگر کھانے کی اشیاء مختلف ہوں تو دل پسند چیز جہاں ہو لے سکتا ہے جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہوتا ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ ] عمر بن ابو سلمہ عبداللہ بن عبدالاسد بن ہلال مخزومی۔ یہ ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر ہیں‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تربیت و پرورش فرمائی تھی۔ حبشہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ کے درمیانی عرصے میں ہوئی تھی۔ ۸۳ ہجری میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري، الأطعمة، باب التسمية على الطعام والأكل باليمين، حديث:5376، ومسلم، الأشربة، باب آداب الطعام والشراب وأحكامهما، حديث:2022. معلوم ہوا کہ کھانا ہمیشہ بسم اللّٰہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھانا چاہیے‘ البتہ اگر کھانے کی اشیاء مختلف ہوں تو دل پسند چیز جہاں ہو لے سکتا ہے جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہوتا ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ ] عمر بن ابو سلمہ عبداللہ بن عبدالاسد بن ہلال مخزومی۔ یہ ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر ہیں‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تربیت و پرورش فرمائی تھی۔ حبشہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ کے درمیانی عرصے میں ہوئی تھی۔ ۸۳ ہجری میں وفات پائی۔