کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ آَدَابِ قَضَاءِ الْحَاجَةِ ضعيف وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اسْتَنْزِهُوا مِنَ الْبَوْلِ، فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ. وَلِلْحَاكِمِ: ((أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ)). وَهُوَ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: قضائے حاجت کے آداب کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچو کیونکہ عمومی عذاب قبر اسی کی و جہ سے ہوتا ہے۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔)اور حاکم کی روایت میں ہے: ’’اکثر عذاب قبر پیشاب (کے چھینٹوں) کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘‘ (اس کی سند صحیح ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني: 1 / 128 وقال:"الصواب مرسل"، والحاكم في المستدرك:1 /183 وصححه على شرط الشيخين، ووافقه الذهبي، سليمان الأ عمش مدلس وعنعن.