بلوغ المرام - حدیث 899

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ ضعيف وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: إِذَا اجْتَمَعَ دَاعِيَانِ، فَأَجِبْ أَقْرَبَهُمَا بَابًا، فَإِنْ سَبَقَ أَحَدُهُمَا فَأَجِبِ الَّذِي سَبَقَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَسَنَدُهُ ضَعِيفٌ.

ترجمہ - حدیث 899

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کا بیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک آدمی سے مروی ہے‘ انھوں نے فرمایا: جب دو آدمیوں نے دعوت طعام دی ہو تو جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو اس کی دعوت قبول کرو‘ اور اگر ان میں سے ایک نے پہل کی ہو تو پہل کرنے والے کی دعوت قبول کرو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے‘ اوراس کی سند ضعیف ہے۔)
تشریح : 1. مصنف رحمہ اللہ نے یہ روایت موقوفًا بیان کی ہے جبکہ سنن ابی داود میں مرفوعاً مذکور ہے۔ 2.مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دیگر صحیح احادیث سے بھی یہ ترتیب ثابت ہے‘ نیز مسند احمد کے محققین نے اسے سنداً حسن قرار دیا ہے۔ بنابریں مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۳۸ /۴۵۲)
تخریج : أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب إذا اجتمع داعيان أيهما أحق، حديث:3756.* أبو خالد الدارلاني عنعن. 1. مصنف رحمہ اللہ نے یہ روایت موقوفًا بیان کی ہے جبکہ سنن ابی داود میں مرفوعاً مذکور ہے۔ 2.مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دیگر صحیح احادیث سے بھی یہ ترتیب ثابت ہے‘ نیز مسند احمد کے محققین نے اسے سنداً حسن قرار دیا ہے۔ بنابریں مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۳۸ /۴۵۲)