بلوغ المرام - حدیث 897

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ صحيح وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: أَوْلَمَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِمُدَّيْنِ مِنْ شَعِيرٍ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

ترجمہ - حدیث 897

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کا بیان حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی کا ولیمہ دو مُدجو سے کیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مختلف شادیوں کی صورت میں ضروری نہیں کہ ولیمہ ایک ہی جیسا ہو۔ حسب حال ولیمہ کرنا چاہیے۔ 2. آپ نے ولیمہ میں بکری بھی ذبح کی اور ستو اور کھجور بھی ولیمہ میں کھلائے‘ اور حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں صرف دوُ مد جو پر اکتفا کیا۔ راوئ حدیث: [حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا ] صفیہ بنت شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ حَجَبِی۔بنو عبد الدار میں سے تھیں۔ ایک قول یہ ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور ایک قول کے مطابق ان کی رؤیت ثابت نہیں ہے۔ صحیح اور درست بات یہی ہے کہ حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا صحابیہ ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تہذیب التہذیب اور تقریب التہذیب دونوں میں اس کی تصریح کی ہے‘ نیز انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح بخاری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کے سماع کی تصریح کی ہے۔ جن اہل علم نے انھیں تابعیہ شمار کیا ہے‘ یہ ان کا سہو ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، النكاح، باب من أولم بأقل من شاة، حديث:5172. 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مختلف شادیوں کی صورت میں ضروری نہیں کہ ولیمہ ایک ہی جیسا ہو۔ حسب حال ولیمہ کرنا چاہیے۔ 2. آپ نے ولیمہ میں بکری بھی ذبح کی اور ستو اور کھجور بھی ولیمہ میں کھلائے‘ اور حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں صرف دوُ مد جو پر اکتفا کیا۔ راوئ حدیث: [حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا ] صفیہ بنت شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ حَجَبِی۔بنو عبد الدار میں سے تھیں۔ ایک قول یہ ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور ایک قول کے مطابق ان کی رؤیت ثابت نہیں ہے۔ صحیح اور درست بات یہی ہے کہ حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا صحابیہ ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تہذیب التہذیب اور تقریب التہذیب دونوں میں اس کی تصریح کی ہے‘ نیز انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح بخاری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا کے سماع کی تصریح کی ہے۔ جن اہل علم نے انھیں تابعیہ شمار کیا ہے‘ یہ ان کا سہو ہے۔