بلوغ المرام - حدیث 895

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ صحيح وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ; فَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ، وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيُطْعَمْ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ أَيْضًا وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَحْوُهُ. وَقَالَ: ((فَإِنْ شَاءَ طَعِمَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ)).

ترجمہ - حدیث 895

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو (کھانے کی دعوت پر) مدعو کیا جائے تو اسے قبول کرنا چاہیے۔ اگر وہ روزے سے ہو تو (دعوت دینے والے کے لیے) دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو پھر اسے کھانا کھانا چاہیے۔‘‘ (اسے بھی مسلم نے روایت کیا ہے۔)اور مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں آپ کا ارشاد ہے: ’’اگر وہ چاہے تو کھا لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔‘‘
تخریج : أخرجه مسلم، النكاح، باب لأمر بإجابة الداعي إلٰى دعوة، حديث:1431، وحديث جابر: أخرجه مسلم، النكاح، حديث:1430.