كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الصَّدَاقِ ضعيف وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أَجَازَ نِكَاحَ امْرَأَةٍ عَلَى نَعْلَيْنِ. أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَخُولِفَ فِي ذَلِكَ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: حق مہر کا بیان
حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے نکاح کو دو جوتیوں کے عوض جائز قرار دیا۔ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور اسے صحیح قرار دینے میں امام ترمذی کی مخالفت کی گئی ہے۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ] یہ ابوعمران عبداللہ بن عامر بن ربیعہ عدوی عنزی ہیں۔ ان کے نسب میں بہت اختلاف ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی عمر ۴ یا ۵ سال تھی۔ ۸۵ہجری میں اور ایک قول کے مطابق ۹۰ ہجری میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في مهور النساء، حديث:1113.* فيه عاصم بن عبيدالله وهو ضعيف.