بلوغ المرام - حدیث 886

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الصَّدَاقِ ضعيف وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ أَعْطَى فِي صَدَاقِ امْرَأَةٍ سَوِيقًا، أَوْ تَمْرًا، فَقَدْ اسْتَحَلَّ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَشَارَ إِلَى تَرْجِيحِ وَقْفِهِ.

ترجمہ - حدیث 886

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: حق مہر کا بیان حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے مہر میں عورت کو ستو یا کھجوریں دے دیں، اس نے (عورت کو اپنے لیے) حلال کر لیا۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کے موقوف ہونے کو راجح قرار دینے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ )
تشریح : یہ حدیث دلیل ہے کہ جب نکاح کرنے والے مرد و عورت کسی مقدار مہر پر راضی ہو جائیں ‘ خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر‘ جبکہ اس کی قیمت ہو تو یہ جائز ہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، النكاح، باب قلة المهر، حديث:2110.* ابن رومان مستور وثقه ابن حبان وحده وفيه علة أخرى. یہ حدیث دلیل ہے کہ جب نکاح کرنے والے مرد و عورت کسی مقدار مہر پر راضی ہو جائیں ‘ خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر‘ جبکہ اس کی قیمت ہو تو یہ جائز ہے۔