كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ، وَلَوْ كَانَ شَيْئًا يُنْهَى عَنْهُ لَنَهَانَا عَنْهُ الْقُرْآنُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: فَبَلَغَ ذَلِكَ نَبِيَّ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمْ يَنْهَنَا.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عورتوں کے ساتھ رہن سہن کا بیان
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عزل کرتے تھے جبکہ قرآن اس وقت نازل ہو رہا تھا۔ اگر کوئی چیز قابل ممانعت ہوتی تو قرآن ہمیں اس سے لازماً منع کر دیتا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے: یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا۔
تشریح :
اس روایت کی رو سے عزل کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ امام مالک ‘ امام شافعی رحمہما اللہ ‘ اہل کوفہ اور جمہور علماء اس کے جواز کے قائل ہیں۔
تخریج :
أخرجه البخاري، النكاح، باب العزل، حديث:5207، ومسلم، النكاح، باب حكم العزل، حديث:1440.
اس روایت کی رو سے عزل کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ امام مالک ‘ امام شافعی رحمہما اللہ ‘ اہل کوفہ اور جمہور علماء اس کے جواز کے قائل ہیں۔