بلوغ المرام - حدیث 872

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ صحيح وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا حَقُّ زَوْجِ أَحَدِنَا عَلَيْهِ? قَالَ: ((تُطْعِمُهَا إِذَا أَكَلْتَ، وَتَكْسُوهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ، وَلَا تَضْرِبِ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحْ، وَلَا تَهْجُرْ إِلَّا فِي الْبَيْتِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَعَلَّقَ الْبُخَارِيُّ بَعْضَهُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 872

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے ساتھ رہن سہن کا بیان حضرت حکیم بن معاویہ نے اپنے باپ سے بیان کیا ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہماری بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’(وہ حق یہ ہے کہ) جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ اور جب تم پہنو تو اسے بھی پہناؤ۔ نہ چہرے پر مارو نہ گالی گلوچ دو‘ اور (ناراضی کی صورت میں) گھر ہی میں (اس سے) علیحدگی اختیار کیے رکھو۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود‘ نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ اور بخاری نے اس روایت کا بعض حصہ تعلیقاً بیان کیا ہے۔ اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، النكاح، باب في حق المرأة على زوجها، حديث:2142، وابن ماجه، النكاح، حديث:1850، والنسائي في الكبرٰى:5 /373، حديث:9171، وابن حبان (الإحسان):6 /188، حديث:4163، والحاكم:2 /188، والبخاري تعليقًا بعضه قبل حديث:5202.