بلوغ المرام - حدیث 871

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ; الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 871

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے ساتھ رہن سہن کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے بدترین حیثیت کا حامل وہ شخص ہوگا جو اپنی بیوی سے خلوت کرتا ہے اور وہ (بیوی) اس سے خلوت کرتی ہے‘ پھر وہ اس کا بھید ظاہر کرتا پھرتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کی تنہائی کے لمحات میں ہونے والی باہمی گفتگو اور تعلقات زن و شو کو دوست احباب کے سامنے بیان کرنا سخت گناہ ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کی تنہائی کے لمحات میں ہونے والی باہمی گفتگو اور تعلقات زن و شو کو دوست احباب کے سامنے بیان کرنا سخت گناہ ہے۔