كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ حسن وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَأُعِلَّ بِالْوَقْفِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عورتوں کے ساتھ رہن سہن کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا جس نے کسی مرد سے لواطت کی یا عورت سے اس کی دبر میں مباشرت کی۔‘‘ (اسے ترمذی‘ نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ اور اسے موقوف ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔)
تخریج : أخرجه الترمذي، الرضاع، باب ما جاء في كراهية إتيان النساء في أدبارهن، حديث:1165، وقال: "حسن غريب" والنسائي في الكبرٰى:5 /320، 321، حديث:9001، 9002، وابن حبان (الإحسان):6 /202، حديث:4191ب.