كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ حسن عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَكِنْ أُعِلَّ بِالْإِرْسَالِ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عورتوں کے ساتھ رہن سہن کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص عورت سے اس کی دبر میں جماع کرے وہ لعنتی ہے۔‘‘ (اس حدیث کو ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس حدیث کو مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، النكاح، باب في جامع النكاح، حديث:2162، والنسائي في الكبرٰى:5 /323، حديث:9015، وابن ماجه، النكاح، حديث:1923.