بلوغ المرام - حدیث 856

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْكَفَاءَةِ وَالْخِيَارِ صحيح وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهَا: ((انْكِحِي أُسَامَةَ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 856

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کفو اور اختیار کا بیان حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’اسامہ سے نکاح کر لو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : شاید مصنف نے اس حدیث کو اس باب میں اس لیے بیان کیا ہو کہ یہ معلوم ہو جائے کہ مسئلۂکفو میں دین کے سوا اور کسی چیز کا اعتبار نہیں کیونکہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا قریش کے قبیلۂ ’’فہر‘‘ کی معزز خاتون تھیں اور اسامہ خود بھی غلام تھے اور ان کے باپ (زید) بھی غلام تھے۔ راوئ حدیث: [حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ] فاطمہ بنت قیس بن خالد فہریہ- مشہور صحابی حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں اور مشہور صحابیہ ہیں۔ سب سے پہلے ہجرت کرنے والی خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔ ایک بڑی جماعت نے ان سے روایت کیا ہے۔ بڑی حسین و جمیل‘ عقلمند و دانا اور صاحب کمال تھیں۔ پہلے یہ ابوعمرو بن حفص رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں‘ انھوں نے انھیں طلاق دے دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نکاح اپنے غلام اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے کر دیا۔ ان (فاطمہ بنت قیس) کا اپنا قول ہے کہ اس نکاح میں اللہ تعالیٰ نے بڑی خیر پیدا فرمائی اور مجھ پر رشک کیا جاتا تھا۔
تخریج : أخرجه مسلم، الطلاق، باب المطلقة البائن لا نفقة لها، حديث:1480. شاید مصنف نے اس حدیث کو اس باب میں اس لیے بیان کیا ہو کہ یہ معلوم ہو جائے کہ مسئلۂکفو میں دین کے سوا اور کسی چیز کا اعتبار نہیں کیونکہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا قریش کے قبیلۂ ’’فہر‘‘ کی معزز خاتون تھیں اور اسامہ خود بھی غلام تھے اور ان کے باپ (زید) بھی غلام تھے۔ راوئ حدیث: [حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ] فاطمہ بنت قیس بن خالد فہریہ- مشہور صحابی حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں اور مشہور صحابیہ ہیں۔ سب سے پہلے ہجرت کرنے والی خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔ ایک بڑی جماعت نے ان سے روایت کیا ہے۔ بڑی حسین و جمیل‘ عقلمند و دانا اور صاحب کمال تھیں۔ پہلے یہ ابوعمرو بن حفص رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں‘ انھوں نے انھیں طلاق دے دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نکاح اپنے غلام اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے کر دیا۔ ان (فاطمہ بنت قیس) کا اپنا قول ہے کہ اس نکاح میں اللہ تعالیٰ نے بڑی خیر پیدا فرمائی اور مجھ پر رشک کیا جاتا تھا۔