بلوغ المرام - حدیث 855

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْكَفَاءَةِ وَالْخِيَارِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْعَرَبُ بَعْضُهُمْ أَكْفَاءُ بَعْضٍ، وَالْمَوَالِي بَعْضُهُمْ أَكْفَاءُ بَعْضٍ، إِلَّا حَائِكٌ أَوْ حَجَّامٌ)). رَوَاهُ الْحَاكِمُ، وَفِي إِسْنَادِهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَاسْتَنْكَرَهُ أَبُو حَاتِمٍ. وَلَهُ شَاهِدٌ عِنْدَ الْبَزَّارِ: عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.

ترجمہ - حدیث 855

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کفو اور اختیار کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عرب ایک دوسرے کے لیے کفو ہیں اور موالی بھی ایک دوسرے کے لیے کفو ہیں‘ سوائے جولا ہے اور حجام کے۔‘‘ (اس روایت کو حاکم نے نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام نہیں لیا گیا۔ اور ابوحاتم نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ اور اس کا ایک شاہد‘ منقطع سند سے بزار میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔)
تخریج : أخرجه الحاكم: لم أجده في المستدرك، والبيهقي:7 /134، 135، وانظر علل الحديث لا بن أبي حاتم:1 /412، وقال أبو حاتم: "هذا كذب لا أصل له" وللحديث طرق شديدة الضعف لا يصلح للاِستشهاد، وحديث معاذ أخرجه البزار، كشف الأستار:2 /160، 161، خالد بن معدان لم يسمع من معاذ، وسليمان بن أبي الجون مجهول الحال.