كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْكِحُ الزَّانِي الْمَجْلُودُ إِلَّا مِثْلَهُ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی زانی جسے زنا کی حد لگی ہو‘ اپنے جیسی (حد لگی ہوئی عورت) ہی سے نکاح کرتا ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)
تشریح :
سبل السلام میں ہے کہ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کے لیے حرام ہے کہ وہ اس شخص سے نکاح کرے جو زانی ہو۔ اور زانی کے لیے مجلود کی صفت بطور اغلب ہے۔ اسی طرح مرد کے لیے بھی حرام ہے کہ وہ ایسی عورت سے شادی کرے جو زانیہ ہو۔ اور یہ حدیث اس ارشاد باری تعالیٰ کے موافق ہے: ﴿ وَحُرِّمَ ذٰلِکَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ (النور۲۴:۳) ’’اور یہ مومنوں پر حرام کر دیا گیا ہے۔‘‘ اس کے بعد علامہ صنعانی نے اس مسئلے میں علماء کا اختلاف ذکر کیا ہے اور بالآخر زانی اور زانیہ سے نکاح کی حرمت کے قول کو مضبوط قرار دیا ہے۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، النكاح، باب في قوله تعالى: (الزاني لا ينكح إلا زانية)، حديث:2052، وأحمد:2 /324.