كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَعَن رَبِيعِ بنِ سَبُرَةَ عَن أبيه أن رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: اني كنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء وان الله قد حرم ذالك الي يوم القيامة فمن كان عنده منهن شيئ فليخل سبيلها، ولا تأخذوا مما اتيتموهن شيئا أخرجه مسلم وابوداؤد والنسائي وابن ماجة وأحمد وابن حبان
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ربیع بن سبرہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تمھیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب اللہ تعالیٰ نے اسے تاروز قیامت حرام قرار دے دیا ہے‘ لہٰذا جس کسی کے پاس ان (متعہ والی عورتوں) میں سے کوئی ہو تو وہ اسے چھوڑ دے اور جو کچھ تم انھیں دے چکے ہو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔‘‘ (اسے مسلم‘ ابوداود‘ نسائی‘ ابن ماجہ‘ احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [حضرت ربیع بن سبرہ رحمہ اللہ ] جہنی اور مدنی ہیں۔انھیں ابن عوسجہ بھی کہا جاتا ہے۔ انھیں امام نسائی اور عجلی دونوں نے ثقہ قرار دیا ہے۔اور ابن حبان نے انھیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔
تخریج :
أخرجه مسلم، النكاح، باب النكاح المتعة....، حديث:1406، وأبوداود، النكاح، حديث:2072، 2073، والنسائي، النكاح، حديث:3370، وابن ماجه، النكاح، حديث:1962، وأحمد:3 /405، وابن حبان (الإحسان):6 /177، حديث:4135.
راوئ حدیث: [حضرت ربیع بن سبرہ رحمہ اللہ ] جہنی اور مدنی ہیں۔انھیں ابن عوسجہ بھی کہا جاتا ہے۔ انھیں امام نسائی اور عجلی دونوں نے ثقہ قرار دیا ہے۔اور ابن حبان نے انھیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔