بلوغ المرام - حدیث 845

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَعَنْ عُثْمَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكَحُ - رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: وَلَا يَخْطُبُ)). وَزَادَ ابْنُ حِبَّانَ: ((وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ)).

ترجمہ - حدیث 845

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’احرام والا آدمی خود اپنا نکاح کر سکتا ہے نہ کسی دوسرے کا۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’اور نہ وہ پیغام نکاح دے سکتا ہے۔‘‘ اور ابن حبان نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’اور نہ اسے پیغام نکاح دیا جا سکتا ہے۔‘‘
تخریج : أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم.... حديث:1409، وابن حبان (الإحسان):6 /169، حديث:4112.