كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ ضعيف وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ أَوْ أَهْلِهِ، فَهُوَ عَاهِرٌ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَكَذَلِكَ ابْنُ حِبَّانَ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ بدکار (زانی) ہے۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابو داود کی تحقیق کرتے ہوئے اسی مفہوم کی ایک حدیث بیان کی ہے جسے انھوں نے سنداً قوی قرار دیا ہے ‘ نیز شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس پر تفصیلاً بحث کرتے ہوئے اسے حسن قرار دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نذدیک بھی معناََصحیح اور قابل عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید دیکھیے: (الإرواء: ۶ /۳۵۱- ۳۵۳)
تخریج :
أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.