كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَعَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَعْلِنُوا النِّكَاحَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
حضرت عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے‘ انھوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نکاح کا اعلان کرو۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح علی الاعلان کیا جانا چاہیے‘ خفیہ اور چھپے طور پر نہیں‘ اس لیے کہ یوں میاں بیوی کے تعلقات پر کسی کو انگشت نمائی کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ راوئ حدیث : [حضرت عامر بن عبداللہ رحمہ اللہ ] عامر بن عبداللہ بن زبیر بن عوام اسدی قریشی مدنی۔ اپنے والد اور دیگر حضرات سے احادیث سنی ہیں۔ بڑے عبادت گزار اور مشہور ثقہ تابعین میں سے ہیں۔ ۱۲۴ ہجری میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه أحمد:4 /5، والحاكم"2 /183 وصححه، ووافقه الذهبي.