بلوغ المرام - حدیث 831

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَلِمُسْلِمٍ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لِرَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً: ((أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا)).

ترجمہ - حدیث 831

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے‘ جو ایک عورت سے شادی کرنا چاہتا تھا‘ فرمایا: ’’کیا تو نے اسے دیکھ لیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اور اسے دیکھ لو۔‘‘
تشریح : 1. اس حدیث میں امر وجوب کے لیے نہیں بلکہ جواز کے لیے ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث سے ظاہر ہورہا ہے۔ 2.یہ دیکھنا پیغام نکاح سے پہلے ہونا چاہیے کیونکہ پیغام نکاح کے بعد اگر انکار کر دے گا تو لڑکی والوں کے لیے اذیت کا باعث ہو سکتا ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، النكاح، باب ندب النظر إلى وجه المرأة وكفيها لمن يريد تزويجها، حديث:1424. 1. اس حدیث میں امر وجوب کے لیے نہیں بلکہ جواز کے لیے ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث سے ظاہر ہورہا ہے۔ 2.یہ دیکھنا پیغام نکاح سے پہلے ہونا چاہیے کیونکہ پیغام نکاح کے بعد اگر انکار کر دے گا تو لڑکی والوں کے لیے اذیت کا باعث ہو سکتا ہے۔