بلوغ المرام - حدیث 828

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا رَفَّأَ إِنْسَانًا إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: ((بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 828

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو اس کی شادی پر مبارکباد دیتے تو فرماتے: [بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ‘ وَبَارَکَ عَلَیْکَ‘ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِي خَیْرٍ ] ’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے (معاملات میں) برکت فرمائے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی اور خیر پر جمع رکھے۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے‘ نیز ترمذی‘ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، النكاح، باب ما يقال للمتزوج، حديث:2130، والترمذي، النكاح، حديث:1091، وابن ماجه، النكاح، حديث:1905، والنسائي في الكبرٰى:6 /73، حديث:10089، وأحمد:2 /381، وابن حبان (الإحسان):6 /142، حديث:4041، وابن خزيمة: لم أجده.