بلوغ المرام - حدیث 824

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النِّكَاحِ صحيح عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ! مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ; فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 824

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ’’اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جسے نکاح کرنے کی استطاعت ہو‘ اسے نکاح کرنا چاہیے کیونکہ نکاح نگاہ کو خوب جھکانے والا اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے والا ہے۔ اور جسے اس کی استطاعت نہ ہو اسے روزے کا اہتمام کرنا چاہیے‘ اس لیے کہ وہ (روزہ) اس کی خواہشات کو کچل دیتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الصوم، باب الصوم لمن خاف على نفسه العزبة، حديث:1905، ومسلم، النكاح، باب استحباب النكاح لمن تاقت نفسه إليه ووجد مؤنة....، حديث:1400.