كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْفَرَائِضِ حسن وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ. وَأَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ بِلَفْظِ أُسَامَةَ. وَرَوَى النَّسَائِيُّ حَدِيثَ أُسَامَةَ بِهَذَا اللَّفْظِ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: فرائض (وراثت) کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو مختلف دینوں کے پیروکار ایک دوسرے کے وارث نہیں ہو سکتے۔‘‘ (اسے احمد نے اور ترمذی کے سوا چاروں نے روایت کیا ہے۔ اور حاکم نے اس روایت کو اسامہ کے الفاظ سے نقل کیا ہے۔ اور نسائی نے اسامہ کی حدیث کو انھی الفاظ سے بیان کیا ہے۔ یعنی جو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کے ہیں۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الفرائض، باب هل يرث المسلم الكافر، حديث:2911، والترمذي، الفرائض، حديث:2108، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2731، وأحمد:2 /178، 195، والنسائي في الكبرٰى:4 /82، حديث:6383، 6384، وحديث أسامة أخرجه الحاكم:2 /240 وصححه، ووافقه الذهبي، والنسائي في الكبرٰى:4 /82، حديث:6381، 6382.