بلوغ المرام - حدیث 807

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْفَرَائِضِ صحيح وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - فِي بِنْتٍ، وَبِنْتِ اِبْنٍ، وَأُخْتٍ - قَضَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((لِلِابْنَةِ النِّصْفَ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسَ - تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ- وَمَا بَقِيَ [ص:283] فَلِلْأُخْتِ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

ترجمہ - حدیث 807

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: فرائض (وراثت) کا بیان حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیٹی‘ پوتی اور بہن کے بارے میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بابت یہ فیصلہ فرمایا کہ بیٹی کو نصف (آدھا حصہ) اور پوتی کو دو تہائی پورا کرنے کے لیے سدس (چھٹا حصہ) ملے گا‘ پھر جو کچھ باقی بچے وہ بہن کا ہوگا۔‘‘ (بخاری)
تخریج : أخرجه البخاري، الفرائض، باب ميراث الأخوات مع البنات عصبة، حديث:6742.