كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْفَرَائِضِ صحيح وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ، وَلَا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: فرائض (وراثت) کا بیان
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
کوئی مسلمان اپنے مرنے والے کسی کافر عزیز کا وارث نہیں ہو سکتا اور اسی طرح کوئی کافر اپنے مسلمان رشتہ دار کا وارث قرار نہیں پا سکتا۔ جمہور علماء کی یہی رائے ہے اور درست بھی یہی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر، حديث:6764، ومسلم، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر.....، حديث:1614.
کوئی مسلمان اپنے مرنے والے کسی کافر عزیز کا وارث نہیں ہو سکتا اور اسی طرح کوئی کافر اپنے مسلمان رشتہ دار کا وارث قرار نہیں پا سکتا۔ جمہور علماء کی یہی رائے ہے اور درست بھی یہی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔