بلوغ المرام - حدیث 803

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ اللُّقَطَةِ صحيح وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ - رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ لُقَطَةِ الْحَاجِّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 803

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: لقطہ کا بیان حضرت عبدالرحمن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کے لقطہ (کو اٹھانے) سے منع فرمایا ہے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت عبدالرحمن بن عثمان رضی اللہ عنہ ] عبدالرحمن بن عثمان بن عبیداللہ تیمی قریشی۔ یہ طلحہ بن عبیداللہ کے بھائی کے بیٹے ہیں۔ شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو پایا مگر شرف رؤیت حاصل نہیں۔ حدیبیہ کے روز اسلام قبول کیا۔ اور ایک قول کے مطابق فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ ۷۳ہجری میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہی شہید ہوئے۔
تخریج : أخرجه مسلم، اللقطة، باب في لقطة الحاج، حديث:1724. راوئ حدیث: [حضرت عبدالرحمن بن عثمان رضی اللہ عنہ ] عبدالرحمن بن عثمان بن عبیداللہ تیمی قریشی۔ یہ طلحہ بن عبیداللہ کے بھائی کے بیٹے ہیں۔ شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو پایا مگر شرف رؤیت حاصل نہیں۔ حدیبیہ کے روز اسلام قبول کیا۔ اور ایک قول کے مطابق فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ ۷۳ہجری میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہی شہید ہوئے۔