کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ آَدَابِ قَضَاءِ الْحَاجَةِ صحيح وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((خُذِ الْإِدَاوَةَ)). فَانْطَلَقَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي، فَقَضَى حَاجَتَهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: قضائے حاجت کے آداب کا بیان
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’پانی کا برتن (ساتھ) لے چلو۔‘‘ پھر آپ رفع حاجت کے لیے (اتنی دور) تشریف لے گئے کہ میری نظر سے اوجھل ہوگئے۔ بالآخر آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے۔ (بخاری و مسلم)
تشریح :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل اس پر دلالت کرتا ہے کہ قضائے حاجت کرنے والے کو پردے کا انتظام کرنا چاہیے یا ایسی جگہ ہو جہاں اسے کوئی دیکھ نہ سکے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الصلاة، باب الصلاة في الجبة الشامية، حديث: 363، ومسلم، الطهارة، باب المسح على الخفين، حديث:274.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل اس پر دلالت کرتا ہے کہ قضائے حاجت کرنے والے کو پردے کا انتظام کرنا چاہیے یا ایسی جگہ ہو جہاں اسے کوئی دیکھ نہ سکے۔