بلوغ المرام - حدیث 795

كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابُ الْهِبَةِ وَالْعُمْرَى وَالرُقبَي حسن وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((تَهَادُوْا تَحَابُّوا)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي ((الأَدَبِ الْمُفْرَدِ)) وَأَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

ترجمہ - حدیث 795

کتاب: خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل باب: ہبہ‘ عمریٰ اور رقبیٰ کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔‘‘ (اسے بخاری نے ’’الادب المفرد ‘‘میں روایت کیا ہے اور ابویعلیٰ نے حسن سند سے نقل کیاہے۔)
تشریح : ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔ اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلى:11 /9، حديث:6148. ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔ اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔